دنیا

امریکی عوام اور کانگریس کے نام طالبان کا خط

افغان طالبان نے امریکی عوام اور کانگریس ارکان کے نام کھلا خط لکھا ہے کہ امریکی فوج افغانستان سے نکل جائے کیونکہ افغان مسئلہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکی عوام اور کانگریس کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی حکومت پر دباﺅ ڈالیں کہ افغان مسئلہ کے حل کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

افغان طالبان نے افغانستان میں جاری جنگ کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کا عندیہ دیا تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ رضا مندی کو ان کی کمزوری اور جنگ سے اکتاہٹ نہ سمجھا جائے جبکہ امریکا کتنا ہی بڑا جنگی آپریشن شروع کرے اس کا جواب دیں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں فضائی کارروائیوں میں اضافے پر مشتمل نئی جنگی حکمت عملی کے باعث طالبان مجبوراً مذاکرات کے لیے آمادہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان، افغانستان کے بیشتر حصے پر اپنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور حالیہ دنوں میں امریکی جنگی جہازوں کی کارروائی کے جواب میں افغانستان کے دارالحکومت میں دو بڑے حملے کیے گئے جن میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button