دنیا

داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی اس وقت کہاں ہے؟ جانئیے اس رپورٹ میں

شیعیت نیوز: شام و عراق میں عوامی رضاکاروں سمیت ایران و روس کی بھرپور کاروائیوں کے بعد عالمی دہشتگرد تکفیری تنظیم داعش تو شکست سے دوچار ہو گئی لیکن اس کا سربراہ ابوبکر البغدادی تاحال ایسا معمہ بنا ہوا ہے جو عالمی خفیہ ایجنسیوں کی سمجھ سے باہر ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کم از کم نصف درجن بار یہ دعوے سامنے آئے کہ البغدادی ہلاک ہو گیا لیکن ہر بار وہ دوبارہ نمودار ہو گیا۔

چند دن قبل ایک بار پھر یہ بتایا گیا کہ فضائی حملے میں البغدادی مارا گیا، اور پہلے کی طرح اب پھر یہ اطلاع سامنے آ گئی ہے کہ وہ زندہ ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی ایک فضائی حملے میں زخمی ضرور ہوا ہے لیکن وہ زندہ ہے اور شام کے ایک ہسپتال میں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ البغدادی کی ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث وہ سہارے کے بغیر چلنے کے قابل نہیں ہے اور وہ ذیا بیطس کا مریض بھی ہے۔ عراق کے انٹیلی جنس و انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ابوعلی البصری کا بھی کہنا ہے کہ اس بات کے بھی ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ البغدادی زندہ ہے اور شام کے شمال مشرقی علاقے جزیرہ میں روپوش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button