پاکستان

داعش کے خاتمے کیلئے روس کا کردار قابل تحسین ہے،جنر ل زبیر محمود حیات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان،چین اور روس کا اتحاد کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں استحکام و امن کیلئے ہے، داعش کے خاتمے کیلئے روس کا کردار قابل تحسین ہے، چین کی دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ترین نکتہ ہے۔ جبکہ چینی سفیر نے کہا کہ عالمی اور علاقائی استحکام کیلئے شام، افغانستان اور مسئلہ کشمیر حل ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ’پاکستان، چین، روس استحکام اور امن کیلئے شرکت داری‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button