پاکستان

گلگت بلتستان کے سپوت کا اعزاز، 7200 میٹر کی بلندی پر پرچم امام حسین (ع) اور سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

شیعیت نیوز: سطح سمندر سے 7200 میٹر کی بلندی پر موجود پاموری ماونٹین نیپال پر امام حسین (علیہ السلام) سے منسوب پرچم لہرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے سپوت محمد علی سدپارہ نے ماونٹ ایورسٹ سردیوں کے موسم میں بغیر آکسیجن سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی مہم پر ہے۔ کم ترین وسائل کے ساتھ جی بی کے اس شیر دل جوان نے بغیر آکسیجن کے 7200 میٹر بلندی پر پہنچ کر پاموری ماونٹین سر کرلیا ہے اور اسی مقام پر انہوں نے نواسہ رسولؐ، حضرت امام حسین علیہ السلام سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے علم امام عالی مقام کو لہرا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ محمد علی سدپارہ پاموری ماونٹین پر پرچم امام حسین علیہ السلام لہرانے والا یہ پہلا شخص ہے۔ پاوموری ماونٹین پر انہوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر وطن عزیز پاکستان سے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ وہ بغیر آکسیجن کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے لئے پرعزم ہیں، جہاں پہنچنے کے بعد پرچم امام حسین اور سبز ہلالی پرچم کو لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔ اس سے قبل اسکردو سدپارہ سے ہی تعلق رکھنے والے کوہ پیماء حسن سدپارہ مرحوم نے آکسیجن کے ساتھ ماونٹ ایورسٹ سر کرکے پرچم حضرت عباس (ع) اور سبز ہلالی پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ محمد علی سدپارہ نے اپنے پیغام میں اس سخت ترین مہم کی کامیابی کے لئے اپنے ہم وطنوں اور خیرخواہوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button