پاکستان

پاکستان خطے کے تنازعات کے حوالے سے کسی مخصوص بلاک کا حصہ نہیں بنے گا ، ناصر جنجوعہ

شیعیت نیوز: پاکستان کے نیشنل سیکوریٹی ایڈوائزر جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ایران نے خطے میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کی پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے اور پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کی ہے۔اس بات کا اظہار انہوں نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وہ اس وقت تہران میں خطے کی صورتحال سے متعلق دوسری تہران سیکور یٹی کانفرنس بعنوان’’ابھرتے ہوئے چیلنجز اور رجحا نا ت‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔جنرل ناصر جنجو عہ نے ایرا ن کے وزیر خارجہ جواد ظریف، اپنے ہم منصب شمس خوانی اور دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔کا نفر نس میں یورپین یونین اور وسطی ایشیا کے 2سو کے قریب مندوبین بھی شریک ہیں ۔جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایرانی قیادت کو بین المسلم تنازعا ت سے متعلق پاکستان کے طرز فکر کی وضا حت بھی کی۔پاکستان ایک متوازن سوچ اختیار کیے ہوئے ہے کیوں کہ یہ ایک اہم جوہری ریاست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حوالے سے کسی مخصوص بلاک کا حصہ نہیں بنے گا کیوں کہ پاکستان تناز عا ت کے خاتمے کے حوالے سے تعمیری کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے میزبان قیادت کو نواز شریف کے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے سے متعلق بھی یاددہای کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان خطے میں تقسیم کا خواہاں ہوتا تو آ ج وہ یمن میں ہوتا۔پاکستان برادر مسلم ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور تنازعات کے باوجود صفوں میں اتحاد کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے اختلافات پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ہم دعاگو ہیں کہ دونوں برادر مسلم ممالک کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہوں کیوں کہ مسلم دنیا پہلے ہی بہت سے پیچیدہ مسائل کا شکار ہے۔دوسری تہران سیکوریٹی کانفرنس کا آغاز پیر کے روز ایرانی دارالخلافہ میں ہوا۔تین روز پر مشتمل کانفرنس میں تین اہم سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا ، ان میں خارجہ پالیسی اور خطے کی سیکوریٹی، معیشت اور خطے کی سیکوریٹی اور دفاع اور خطے کی سیکوریٹی کے عنوانات شامل ہیں۔کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی اور اسپیکر پارلیمنٹ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اہم خطابات کیے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button