پاکستان

کراچی: طالبان خراسانی گروپ کے لئے چند ہ جمع کرنے والا سہولت کار گرفتار

شیعیت نیوز: سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کالعدم تنظیموں کے لیے فلاحی تنظیم کے نام پر چندہ جمع کرتا تھا ،چندے کی رقم افغانستان بھیجی جاتی جاتی تھی ۔تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹ نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہو ئے کالعدم تنظیم کے اہم سہولت کار محمد اسماعیل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،ایس ایس پی منیر شیخ نے بتایا کہ ملزم کالعدم تحریک طالبان خالد خراسانی گروپ کا اہم سہولت کار ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے ایک جعلی فلاحی تنظیم الصافی مہمند ویلفئیر آرگنائزیشن بنائی ہو ئی تھی اور ملزم اور اس کے ساتھی تنظیم کے نام پر کالعدم تحریک طالبان کے لیے چندہ جمع کرتے تھے ،ایس ایس پی نے کہا کہ ملزم اور اس کا نیٹ ورک لانڈھی ،منگھو پیر،گلشن معمار ،قائد آباد،کیماڑی ،بلدیہ ٹائون میں چندہ جمع کرتے تھے اور چندے سے حاصل ہونے والی رقم کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر خالد خراسانی کو وزیرستان کے زریعے افغانستان بھیج دیتے تھے ۔انہو ں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مذہبی لٹریچر اور بھتہ خوری کے لیے استعمال ہونے والے فلاحی تنظیم کے لیٹر ہیڈ برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم سی ٹی ڈی میں 2012میں درج ایک مقدمے میں اشتہاری بھی تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button