یمن

الحدیدہ پر سعودی جارح طیاروں کا حملہ، درجنوں شہید و زخمی

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیدہ کے علاقے جراحی کے ایک پرہجوم بازار کے قریب واقع ایک پٹرول پمپ پر بمباری کر دی۔جس میں کم از کم اٹھائیس افراد شہید اورزخمی ہوگئےہیں سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی اپنی تین کارروائیوں میں صوبے الجوف کے شہر متون میں عروق العبید، شہر الغیل کے علاقے شواق اور شہر المصلوب میں الغرفہ میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں بھی یمنی فوج نے الہاملی کے علاقے الحرزین کے مغرب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔یمنی فوج نے اسی طرح تعز کے شہر یختل کے شمال میں سعودی اتحاد کی ایک فوجی اور تین بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی عام شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں نہ صرف یمن بلکہ سعودی عرب کے علاقوں میں بھی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button