دنیا

صدر بشارالاسد کا تختہ اُلٹنے والی قوتوں کو شام میں ذلت آمیز شکست ہوئی ہے:فرانسیسی ماہر

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی امور کے ایک فرانسیسی ماہر نے کہا ہے کہ شام کے قانونی صدر بشارالاسد ملک پر مسلط کردہ دہشتگردی اورمخالفین کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔’’ارون لوند‘‘نےکہاکہ شام کے قانونی صدر بشارالاسد ملک پر مسلط کردہ دہشتگردی اورمخالفین کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ شام میں ابھی بھی بعض علاقوں میں جنگ جاری ہے تاہم صدربشارالاسد اسٹریٹجک طورپر اپنے مخالفین جو ان کا تختہ اُلٹنا چاہتے تھے کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے پیشنگوئی کی کہ شامی حکومت آئندہ چند ماہ کےدوران ملک کے تمام علاقوں کو دہشتگرد گروہوں اورحزب اختلاف سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگی ۔

فرانسیسی تجزیہ نگار نے کہاکہ زمینی وسیاسی سطح پر صدر بشارالاسد نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس میں روس اوراسلامی جمہوریہ ایران کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال حلب پر اوراس کے بعد دیرازور جیسے اسٹریٹجک شہر پر شامی فوج نے کنٹرول سنبھال لیا اوراس وقت ملک کے آدھے سے زیادہ حصے پر شامی فوج کا کنٹرول ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button