دنیا

افغانستان کے شیعہ اکثریتی علاقے ھرات میں بم دھماکہ، 5 شہید 20 زخمی

افغانستان کے صوبہ ھرات کے شیعہ اکثریتی علاقے میں بم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 5شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ ھرات کے پولیس کمانڈر «عبدالاحد ولی‌زاده» کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں چھپایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: سیکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک اور گاڑی کو ناکارہ بنایاہے جس سے بہت سے شہریوں کی جانیں بچ گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکہ ھرات کے جبرئیل نامی پرامن علاقے میں کیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ شیعوں کے خلاف دھماکے داعشی دہشت گرد ہی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ھرات کی ایک شیعہ مسجد پرہونے والے دھماکے میں متعدد نہتے مسلمان شہید ہوگئے تھے۔

ھرات کے صوبائی کونسل کے اہلکار مھدی حدید کا کہنا ہے کہ مسجد پر ہونے والے خودکش دھماکے میں کم ازکم 100 نمازی شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button