دنیا

بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کا فیصلہ قابل مذمت ہے،امریکی یہودی اساتذہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

امریکی یونیورسٹیوں کے ایک سو بیس یہودی اساتذہ نے ایک شکایت نامے پر دستخط کرکے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اس شکایت نامے پردستخط کرنے والوں نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی منتقلی کے اعلان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

اس شکایت نامے میں وائٹ ہا‏ؤس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ٹرمپ کے فیصلے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے اور بیت المقدس کے بارے میں فلسطینیوں کے قانونی حق کی پاسدارای کا اعلان کرے۔امریکی یونیورسٹیوں کے مذکورہ یہودی اساتذہ نے اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف منظم جرائم کے ارتکاب کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button