مقالہ جات

بیت المقدس میں اسرائیلی دارلخلافہ کی منتقلی ، آخر ی معرکہ کی ابتداء، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

شیعیت نیوز: امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارلخلافہ  کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی حمایت کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی سفارت خانے کی منتقلی دنیا کو تیسر ی جنگ عظیم کی جانب دکھلنے کی امریکی و صہیونی سازش ہے۔

شیعیت نیوز سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق گذشتہ رات امریکا کے سر پھرے صدر نے اسرائیل کے دارلخلافہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کی حمایت کا اعلان کیا، جس پر دنیا بھر کے رہنماوں اس بات کی مذمت کی ہے، عالمی رہنماوں نے کہا کہ بیت المقدس مقبوضہ علاقہ جہاں اسرائیلی دارلخلافہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ایران نے سپریم لیڈر نے کہا کہ فسطین کی سرزمین آزاد ہوجائے گی بیت المقدس کو صہیونیوں کا دارلخلافہ بنانے کا دعویٰ دشمن کی بے بسی و عاجزی کی علامت ہے، واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے ہی گذشتہ سال اسرائیل نامی ریاست کے آئندہ 25 سالوں میں دنیا کے نقشہ سے ختم ہونے کی نوید سنائی تھی۔

سوشل میڈیا پر متحرک بین الاقوامی امور میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کے درمیان بھی بیت المقدس میں اسرائیلی دارلخلافہ کی منتقلی کو لے کر گرما گرم بحث پائی جارہی ہے، شیعیت نیوز ٹیم کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی جانب دکھیلنے کی سازش ہے، انکا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم نہیں کریں گے اور اس بات کولے کر شروع ہونے والی جنگ عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے، کیونکہ اگر اب کی بار فلسطین عوام نے اسرائیلی کے خلاف مزاحمت کی تو انکی پشت پر فسلطینی تحریک کی حمایت میں سرگرم قوتیں بھی اسرائیل کے خلاف جنگ میں براہ راست شامل ہوجائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button