ایران

ایرانی بحریہ کی پیشرفت اور خلاقیت کا سلسلہ پوری قدرت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی بحریہ کے سربراہ اور دیگر اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں فرمایا: ایرانی بحریہ کی پیشرفت اور خلاقیت کا سلسلہ پوری قدرت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 7 آذر کی کارروائیوں اور بحریہ کے شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی راہ میں شہادت نقصان نہیں ہے بلکہ بہت بڑا فائدہ ہے ، حضرت امام خمینی (رہ) کی تعبیر کے مطابق ” جس قوم میں شہادت کا جذبہ ہو اسے کوئي اسیر نہیں بنا سکتا” ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بحریہ کی توانائی ، قدرت اور اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی بحریہ ملکی دفاع کی فرنٹ لائن پر موجود ہے جہاں اس کی ایکطرف مکران اور بحر عمان کے اہم علاقوں پر نظر ہے اور دوسری طرف آزاد پانیوں میں ایرانی بحریہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی بحریہ کو آزاد سمندر میں اپنی نقل و حرکت جاری رکھنی چاہیے اور اپنی صلاحیتوں اور توانیوں میں بھر پور اضافہ کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل ایرانی بحریہ کے سربراہ نے بحریہ کی فعالیت کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button