ایران

امریکہ نے جوہری معاہدے پر دوغلی پالیسی اختیار کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ منوچهر متکی نے روسی ٹیلی ویژن چینل رشیا ٹو ڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جوہری معاہدے کی بہت سی شقوں پرعمل نہیں کیا اور اس وقت امریکہ اس معاہدے کے حوالے سے پھر سے مذاکرات کرنے کی باتیں کر رہا ہے۔

منوچهر متکی نے اس سوال کے جواب میں کہ ایران کب یہ سمجھ لے گا کہ یہ معاہدہ اب ختم ہو چکا ہے اور اپنی ایمٹی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرے گا کہا کہ اگر معاہدہ کرنے والے تمام فریق اس معاہدے سے الگ ہو جاتے ہیں تو یہ سمجھ لیا جائیگا کہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور امریکہ اس وقت اسی موضوع پر کام کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ نے تہران کے خلاف واشنگٹن کی نئی پابندیوں پر کہا کہ ان پابندیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے بلکہ ایران کیلئے گروپ 1+5کی جانب سے ان پابندیوں پر رد عمل اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button