لبنان

سعد حریری کا بیان مشکوک ہے: لبنانی صدر

لبنان کے صدر نے کہا کہ سعودی عرب میں سعد حریری کے بیان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ میشل عون نے کہا کہ ریاض میں سعد حریری کے لئے کچھ اس قسم کی صورتحال بنائی گئی ہے کہ وہ واضح طور پر بات نہیں کر سکتے اور وہ اپنے گھر والوں سے بھی اپنی مرضی کے مطابق ٹیلی فونی گفتگو نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ کل رات سعد حریری نے اپنی ایک ہفتے کی خاموشی کی جانب اشارہ کئے بغیر لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المستقبل سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہوں نے استعفے کا فیصلہ اپنی اور لبنان کی سیکورٹی کو لاحق خطرات کی وجہ سے کیا ہے۔ لبنان کی مختلف ٹی وی چینلوں من جملہ قومی ٹیلی ویژن چینل نے کل یہ کہہ کر کہ سعودی عرب میں سعد حریری کی پوزیشن واضح نہیں ہے المستقبل کے ساتھ ان کی گفتگو کو نشر نہیں کیا۔

سعد حریری نے 4 نومبر کو اپنے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ریاض میں اپنے عہدے سے استعفا دیا جسے لبنان کے صدر نےغیر قانونی اقدام قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button