پاکستان

رانا ثناءاللہ کی مجلس وحدت کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کی کوشش ناکام

شیعت نیوز:پنجاب کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے رابطہ کی کوشیش کی ہے جو مجلس کی قیادت نے ٹھکرا دی ۔ مجلس وحدت کہ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے مختلف ذرائع سے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے رابطہ کی کوشش کی ہے تاکہ بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج و سیاسی و میڈیا دباؤ سے نجات حاصل کرسکیں ۔  واضح رہے کہ مجلس وحدت نے الزام عائد کیا ہے کہ سید ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کہ اغواء میں رانا ثناء اللہ ، حمزہ شہباز اور CTD پولیس افسر رائے طاھر ملوث ہیں اور ناصر شیرازی کو رائے طاہر نے اپنے ذاتی عقوبت خانے میں قید رکھا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی ، ملی یکجہتی کونسل ، سنی اتحاد کونسل ، آل پاکستان مسلم لیگ ، مسلم لیگ (ق) اور پاکستان عوامی تحریک کے بیانات اور ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے احتجاج کے بعد رانا ثناء اللہ کی پریشانی و مشکلات میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button