پاکستان

کراچی میں سانحہ عاشورہ کا مرکزی ملزم حماد صدیقی دبئی میں گرفتار

شیعیت نیوز:  سانحہ عاشورہ سمیت سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ہے،جسے پاکستان منتقل کرنے کے لیے سفارتخانے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے دسمبر2016ء میں ملزم حماد صدیقی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
حماد صدیقی سانحہ عاشورہ اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے ریڈوارنٹ بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کی اس کے اہل خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔
حماد صدیقی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
دسمبر 2009 میں یوم عاشورہ کے روز بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 60 سے زائد عزادار شہید ہوئے تھے۔
اسی طرح ستمبر 2012ء میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں 250سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
دبئی سے گرفتار کیا گیا حماد صدیقی ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کا سابق انچارج تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button