کوئٹہ : زید حامد اور لشکر جھنگوی کے اتحاد کی فائرنگ سے ایک اور شیعہ جوان شہید
شیعیت نیوز: ـــسریاب روڈ فائرنگ سے نصیر احمد ولد جمالدین نامی شیعہ جوان کو لشکر جھنگوی (مینگل گروپ) کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے شہید ہونے والے نصیر احمد کے جسد خاکی کو قندھاری امام بارگاہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں امن و امان کرنے کے سلسلے میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کیجارہی ہیں، لیکن کچھ روز قبل ہی امن دشمن زید حامد کی جانب سے شیعہ مخالف نفرت آمیز پروپگنڈے کا آغاز کیا گیا جسکے نتیجے میں اسکے اتحادی کالعدم لشکر جھنگوی نے اپنی کاروائیاں پھر شرور کردی، دھیاں رہے کہ دو روز قبل ہی دہشتگردوں نے ایک اور شیعہ جوان کو شہید کیا گیا تھا۔








