کراچی:ایک سال سے لاپتہ شمشیر حسین بازیاب، سینٹرل جیل میں اہل خانہ کی ملاقات

21 اکتوبر, 2017 00:00

شیعیت نیوز: کئی سالوں سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے شروع کی گئی جیل بھرو تحریک نے اپنے ثمرات دیکھانا شروع کردیئے ہیں اور ملک بھر سے چھ افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کراچی سے گذشتہ ایک سال سے لاپتہ شمشیر حسین بازیاب ہوگیا ہے اور انکے گھروالوں نے سینٹرل جیل میں اپنے پیارے سے ملاقات کرلی ہے۔

واضح رہےکہ شمشیرحسین طور بنگش کالونی سے گذشتہ سال سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہوا تھا۔

دھیان رہے کہ ملک بھر میں لیہ اور ڈیر ہ اسماعیل خان سے بھی کئی ماہ اور سالوں سے غائب شیعہ جوان اپنے گھروں کو یا تھانوں اور جیلوں میں ظاہر ہوچکے ہیں۔

 

5:48 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔