پاکستان

چہلم امام حسین (ع) انتظامات کے اہم اجلاس میںشیعہ عمائدین لاپتہ افراد کے خانوادوں کی آواز بن گئے

شیعیت نیوز: چہلم امام حسین کے انتظامات کیلئے آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں شیعہ عمائدین نے مشترکہ طور پر مسنگ پرسنز کا مسئلہ اٹھا دیا۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کے عمائدین نے شیعہ لاپتہ افراد کے خانوادوں کی آواز کو آئی جی سندھ کی زیر صدات منعقدہ انتہائی اہم اجلاس میں بلند کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اہل سنت برادری کے رہنماؤں نے بھی شیعہ لاپتہ افراد کے معاملے میں شیعہ عمائدین کا ساتھ دیا اور ان افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

شیعہ عمائدین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو چوبیس گھنٹے کے اندر اندر عدالت میں پیش کیا جانا چاہیئے، لیکن ہمارے ریاستی ادارے نہ جانے کس اختیار کے تحت ہمارے افراد کو لاپتہ کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر ان افراد کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے بصورت دیگر انہیں رہا کیا جائے۔ آئی جی سندھ نے شیعہ عمائدین کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سمیت وزیر داخلہ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے احکامات دیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button