دنیا

مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خروج امریکہ کی بہت بڑی غلطی ہوگی

مشترکہ ایٹمی مذاکراتی ٹیم میں امریکہ کی سابق اعلی سفارتی اہلکار ونڈی شرمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر آگ سے کھیل رہے ہیں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا امریکہ کی تاریخی اور بہت بڑی غلطی ہوگی۔

ونڈی شرمن نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی نے اپنی متعدد رپورٹوں میں تائید کی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور اس صورت میں امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نکلنا اچھی بات نہیں ہے اور عالمی سطح پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ونڈی شرمن نے کہا کہ امریکی صدر کی سکیورٹی ٹیم بھی اس بات پر متفق ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے ۔

ونڈی شرمن نے کہا کہ امریکی صدر کو آگ سے کھیلنے کے بجائے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرکے علاقائي سطح پر ایران کی طاقت کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اگرامریکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگیا تو اس صورت ميں ممکن ہے کہ ایران بھی اس معاہدے سے خارج ہوجائے ۔ ا گر ایران ایٹمی ہتھیاروں سےمسلح ہوگيا تو اس کے خطرات کہیں زيادہ ہوں گے۔اس نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ چند فریقی معاہدہ ہے اور اس سے امریکہ کا نکلنا امریکہ کے لئے شرمندگی کا باعث بنےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button