پاکستان

درگاہ دھماکے میں شہید افراد کی تعداد24ہو گئی، 22سپردخاک

شیعیت نیوز: گنداواہ درگا فتح پور میں خودکش حملے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہید ہونیوالوں کی تعداد24ہو گئی جبکہ22شہداء کو سپرد خاک کردیا گیا، دھماکے نے ایک ہی خاندان کے 5 چراغ بھی گل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب گنداواہ درگاہ فتح پور میں خود کش حملے میں شہید ہونیوالے افراد کو سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ایف سی کے کرنل کے علاوہ بلوچستان، سندھ کے سیاسی رہنماؤں اور نصیر آباد ڈویژن کے افسران نے شرکت کی، اس دوران علاقے میں سو گ کا عالم تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ شہید ہو نے والے2 پولیس اہلکاروں کو سرکاری اعزاز کیساتھ ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میں سپردخاک کیا گیا، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ درایں اثناء درگاہ فتح پور سے 13زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ منتقل کیا گیا جن میں 2 زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے، ڈاکٹرز کے مطابق لائے گئے زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں پولیسں کے اے ایس آئی عبدالکریم، غلام نبی چانڈیو، محمد رمضان، کریماں خاتوں اور دیگر شامل ہیں۔ خو د کش حملے کے شہداء میں باپ بیٹے اور دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button