ایران

کردستان میں ریفرنڈم اسرائیل کے کہنے پر کرایا گیا، جنرل باقری

تہران میں وزارت انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ‘محمد حسین باقری’ کا کہنا تھا کہ کردستادن ریفرنڈم اسرائیل اور عالمی استعماری طاقتوں کے ایما پر کروایا گیا۔

جنرل باقری کا کہنا تھا کہ دشمن نے انقلاب اسلامی کو ناکام بنانے کی بہت سازشیں کیں لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد انہوں نے ایران کے خلاف باقاعدہ لشکر کشی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے خلاف کی جانے والی تحمیلی جنگ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہمیں دشمن کی دھمکیوں کے بارے میں ہوشیار رہنا ہوگا اور خفیہ انٹیلی جنس فورسز کے درمیان باہمی تعاون کو مزید توسیع دیکر ملک کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔

جنرل باقری نے مزید کہا کہ ملک کی انٹیلی جنس فورسز کو چاہئے کہ وہ دشمن کو ملک پر اثر و رسوخ پیدا کرنے کی اجازت نہ دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button