پاکستان

سندھ پولیس کی امریکا غلامی، شیعہ عالم دین پر شدید تشدد

شیعیت نیوز: سندھ پولیس کی امریکا غلامی کھول کر سامنے آگئی ہے، اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر آئی ایس او کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے نمائش چورنگی پر شدید شیلنگ کی اور ریلی میں شریک شرکاء کو گرفتار کرکے ریلی کو منتشر کردیا گیا۔

دوسری جانب اس ریلی میں شریک ایک شیعہ عالم دین پر بھی پولیس  نے شدید تشدد کیا، شیعہ عالم دین کے ساتھ بدسلوکی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے،اور عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ اور آئی سندھ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button