پاکستان
مطلوب دہشت گرد:پنجاب حکومت نے فہرست خیبر پختونخوا کو دے دی
شیعیت نیوز: پنجاب حکومت نے اہم اور مطلوب دہشت گردوں کی فہرست خیبرپختونخوا حکومت کو ارسال کردی، فہرست میں 37 دہشت گرد شامل ہیں۔
حکومت پنجاب نے مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے فہرست حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ارسال کی۔
فہرست میں دہشت گردوں کو تین مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے جن کے سروں کی قیمت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔
پہلی کیٹیگری کے ملزمان کے سروں کی قیمت ایک کروڑ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے جب کہ دوسری کیٹیگری میں 27 دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے جن کے سر کی قیمت 5، 10 اور 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
مذہبی اور انتہا پسند تنظیموں کے ملزمان کو تیسری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جن کے سروں کی قیمت 5، 10، 20 اور 30 لاکھ روپے مقرر ہے ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجی گئی اس فہرست میں 37 دہشت گرد شامل ہیں۔