پاکستان

امریکا کی پاکستان کو دھمکی، 41 ممالک کا اتحاد اور اسکےسربراہ ابھی تک خاموش

شیعیت نیوز: امریکا کی پاکستان کو دھمکی اور الزامات کے بعد 41 ممالک کے نام نہاد سعودی وہابی اتحا د کی بھی قلعی ایک بار پھر کھول گئی ہے۔

اس سعود ی اتحاد کے حوالے سے بلند و بالا دعوے کیئے گئے تھے کہ یہ نیٹو طرز کا اسلامی اتحاد ہے اور اگر اس کے ممبر ممالک پر کبھی بھی کو ئی آنچ آئی تو یہ اتحاد اس کے دفاع میں سامنے آئے گا۔

تاہم پاکستان نے اس اتحاد میں شامل ہونے پر کافی تحفظا ت پیش کیئے لیکن نواز حکومت نے غیر اعلانیہ طور پر پاکستان کو اس اتحاد کا حصہ بنادیا تھا۔

جبکہ پاک فوج کے سابق سربراہ نے اس اتحاد کی کمان بھی سنبھالی ہوئی ہے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ ابھی تک اس اتحاد اور اسکے سربراہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں امریکا مخالف کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جو اس بات کی دلالت ہے کہ یہ اتحاد اسلامی نہیں سعودی اتحاد ہے جو سعودی عر ب کی بادشاہت کے تحفظ کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

دوسری جانب یہ اتحاد کیوں امریکا کے خلاف بیان دے گا جبکہ اسکا اعلان خود امریکی صدر نے کیا تھا۔

یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ نام نہاد سعودی اتحاد سے باہر رہنے والے ممالک ایران نے پاکستان کی حمایت کی ہے جبکہ اسکے مقابلے روس و چائینہ بھی پاکستان کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button