لبنان

لبنان کے وزیر اعظم کی داعش کے خلاف فوج کے آپریشن کی مکمل حمایت

لبنان کے وزير اعظم سعد حریری نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لبنانی فوج کے آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کے قلع و قمع کا مطالبہ کیا ہے۔ لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نے کہا کہ لبنان کی سرزمین پر وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا ۔ لبنانی وزير اعظم نے لبنان کی فوج پر درود و سلام بھیجتے ہوئے کہا کہ لبنان کے بہادر سپاہیوں پر سلام ہو جو وہابی دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ واضح رہے کہ لبنانی فوج نے شام اور لبنان کی سرحد پر داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے لبنانی فوج کو لبنانی عوام اور حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button