دنیا

دہشت گردی کا سب سے بڑا ذمہ دار سعودی عرب ہے، فاکس نیوز

+امریکا کے قدامت پسند ٹیلی ویژن چینل، فاکس نیوز نے جو امریکی انتظامیہ سے بیحد قریب ہے اپنی ایک غیر معمولی رپورٹ میں سعودی عرب پر جم کر تنقید کی ہے اور ریاض پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پوری دنیا میں ہورہی دہشت گردی کا سب سے بڑا ذمہ دار ہے- فاکس نیوز چینل نے اپنے پروگرام سوامپ واچ میں گیارہ ستمبر کے حملوں میں سعودی عرب کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب ہر ملک سے زیادہ دہشت گردانہ خطروں کا ذمہ دار ہے کہ جن سے آج دنیا دوچار ہے- فاکس نیوز نے سعودی حکمرانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ترویج کا ذمہ دار بتایا – یمن میں سعودی عرب کی جنگ پر فاکس نیوز کی تنقید بھی اس ٹی وی چینل کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے جس نے ماضی میں بارہا یمن میں سعودی جارحیت کا دفاع کیا تھا – فاکس نیوز نے سعودی عرب پر یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے سعودی عرب کا انتخاب کیا تھا –

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button