پاکستان

حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،آرمی چیف

شیعیت نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعز ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سعودی نائب وزیردفاع محمدبن عبداللہ نےجی ایچ کیو روالپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان حرمین شریف کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات اعلیٰ سطح پرہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سعودی عرب نے تمام معاملات پرپاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button