ایران

چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی آیت اللہ لاریجانی سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: ابناکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے اتوار کو تہران میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت، مسلم امۃ میں جدائی ڈالنے کی سازش پر عمل پیرا ہے اور وہ مسئلہ فلسطین اور صیہونیوں کے مقابلے میں استقامت کے موضوع کو عالم اسلام کے دیگر جزئی مسائل کی جگہ پر رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے داعش کو دنیا میں دہشت گردی کا واضح نمونہ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اور صیہونیوں نے داعش کو جنم دے کر دین اسلام کی عقلانی اور رحمانی شبیہ کو بگاڑ کر اسے متشدد ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس ملاقات میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو چاہئے کہ اپنے اختلافات کو بھلا کر امت واحدہ تشکیل دیں ، پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ اور امپریالیزم نظریات کے حامل دیگر ممالک کا مقصد اسلامی ملکوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button