پاکستان

گڑھی خیرو،غیررجسٹرڈ مدارس کیخلاف کارروائی،مدرسہ و مسجد نوری سیل،دوسرے مدرسے کو نوٹس

شیعیت نیوزـ: صوبائی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت غیر رجسٹرڈ مدارس کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا،گڑھی خیرو کے مدرسہ و مسجد نوری کو سیل جبکہ ایک مدرسہ کو نوٹس جاری کردیا گیا،رپورٹ کے مطابق ملک میں امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف کارروائی کے سلسے میں گڑھی خیرو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے قدیمی مدرسہ و مسجد نوری کو غیر رجسٹرڈ قرار دیکر سیل کردیا گیاجبکہ ایک اور مدرسے کو بھی ویریفکیشن کے لئے نوٹس بھیج دیا گیا ہے،ایس ایچ او گڑھی خیرو کے مطابق کارروائی صوبائی حکومت کے احکامات کے پیش نظر کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button