پاکستان

دہشت گردی کا خاتمہ اور سرحدوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

شیعیت نیوذ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ دہشت گردی کا خاتمہ،سرحدوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے اہم کردار پر فخر ہے، بلوچ رجمنٹ کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔

پاک فوج وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداءاور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی،آئی ایس پی آر کے مطابق ایبٹ آباد میں 2روزہ خصوصی بلوچ رجمنٹ کانفرنس شروع ہو گئی، کانفرنس کے پہلے روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور کمانڈر 10؍ کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ، سابق آرمی چیف جنرل(ر) اشفاق پرویز کیانی سمیت کئی ریٹائر جرنیلو ں نے شرکت کی، آرمی چیف نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرنل انچیف کے رینک بھی لگائے گئے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے کوششیں جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پاکستانی سرحدیں محفوظ ہوں، آرمی چیف نے پاک فوج میں بلوچ رجمنٹ کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے کردار پر فخر ہے ہم اپنی سرحدوں کےمحافظ ہیں ا ور ان کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی خدمت ، یقین کامل کے اعلی معیار، پیشہ وارانہ صلاحیت اور ثابت قدمی کا تقاضا کرتی ہے، اس موقع پر بلوچ رجمنٹ کے حاضر اور ریٹائرڈ آفیسران کی بڑی تعداد بشمول سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ، سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) طارق مجید اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل (ر) راشد محمود بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button