دنیا

افغانستان کے شہر ہرات میں شیعہ مسجد میں دھماکہ 20 نماز شہید معتدد زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے شہر ہرات میں شیعہ مسجد میں بم دھماکے سے کم ازکم 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی کا کہنا تھا کہ ایک خود کش بمبار نے خود کو ایک مسجد کے اندر اڑا دیا اور اسے قبل نمازیوں پر فائرنگ بھی کی۔

ہرات کے رکن اسمبلی مہدی حدید نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد کہنا تھا کہ حالات سنگین ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 100 کے قریب شہادتیں ہوئی ہیں اور مسجد میں زخمی بکھرے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب 300 کے قریب نمازی مغرب کی نماز ادا کررہے تھے۔

ہرات کے مرکزی ہسپتال کے عہدیدارڈاکٹرمحمد رفیق شہزاد کا کہنا تھا کہ 20 لاشوں کو ہسپتال لایا گیا ہے، دھماکہ شام کے وقت ہوا تاہم اب تک کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button