مری: مسلم لیگ کے یوسی چیئرمین کی بدمعاشی، بابالعل شاہ کا عرس روکوانے کی کوشیش،عوا م کا احتجاج
شیعیت نیوز: مسلم لیگ کے یوسی ناظم نے بابا لعل شاہ قلندر کا عرس بازور طاقت روکنے کی کوشیش عوام نے احتجاج شروع کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق دربار بابا لعل شاہ قلندر سوراسی سیداں نیومری میں ہر سال 10 جولائی سے 18 جولائی تک سالانہ عرس ہوتا ہے ، اس دفعہ یونین کونسل گہل کے چیئرمین عمر ستی نے نیو مری سے دربار کی طرف جانے والی سڑک پر زائرین کی گاڑیاں روک دیں اور کہا کہ ان لوگوں کو دربار کی طرف نہیں جانے دوں گا یہ بات جمعہ 14 جولائی کی رات 8 بجے کی ہے ۔ اس پر زائرین اورعمر ستی کے آدمیوں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی ، نیو مری پولیس چوکی کے اہلکار تماشا دیکھتے رہے ، جب یہ اطلاع دربار کے گدی نشین نویدالحسنین شاہ اور فضل حسین شاہ صاحب تک پہنچی تو انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو آدھے گھنٹے میں سڑک کھلوانے کا الٹی میٹم دیا اور اعلان کیا کہ اگر سڑک نہ کھلوائی گئی تو وہ زائرین کے جلوس کے ساتھ خود جاکر سڑ ک کھلوائیں گے اورحالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ، اس پر سڑک تو کھول دی گئی لیکن عمر ستی کے غنڈوں کی وجہ وجہ سے سخت کشیدگی موجود ہے ، سڑک بند کرنے پر عمر ستی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ مری پولیس کو درخواست دی گئی لیکن وہ بھی عمر ستی کی ہمنوا نکلی ،، اور حیلے بہانے ٹال مٹول کررہی ، ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور علاقے میں سخت کشیدگی ہے۔
زائرین، عوام علاقہ اور دربار بابا لعل شاہ کے سجادہ نشین سید نوید الحسنین ، فضل حسین شاہ نے ڈی آئی جی راولپنڈی اور ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ شارع عام بند کرنے کے جرم میں ملزم عمر ستی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کریں تاکہ علاقے میں امن بحال ہو سکے ۔
اطلاعات کے مطابق مری پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی ،دربار بابا لعل شاہ قلندر پر جانے والے زائرین ، سیاحوں اور عوام علاقہ کا راستہ شاہراہ عام بند کرنے والے ملزم عمر ستی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار، علاقے میں سخت کشیدگی ، کسی بھی وقت سخت تصادم کا خطرہ ، ملک بھر سے عرس میں آئے لاکھوں زائرین عورتیں، بچے ، مریض شدید مشکلات کا شکار۔
عمر ستی کا تعلق مسلم لیگ ن سے بتایا گیا ہے جبکہ اسکا مذہبی تعلق کالعدم اہلسنت و الجماعت سے ہے ۔