پاکستان
پاراچنار میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف علامہ عابد الحسینی کا احتجاجی دھرنا جاری
شیعیت نیوز: گذشتہ روز جمعہ کو پاراچنار میں یکے بعد دیگر دو دھماکوں میں ۹۵ افراد کی شہادت اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کے خلاف شعیہ عالم دین علامہ عابد الحسینی کا پاراچنار میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
موصول اطلاعات کے مطابق اعلان کیا گیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
شیعیت نیوز کے مطابق پاراچنار میں بجلی سمیت انڑنیٹ کی فراہمی معطل کردی گئی ہے، جسکی وجہ سے اطلاعات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دھیاں رہے کہ سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایف سی اہلکاروں نے اس بار بھی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ۴ مومنین شہید ہوئے۔
جبکہ ایف اہلکار دہشتگردوں کو پکڑنےکے بجائے مظلوم مومنین کو تنگ کررہے ہیں۔
علامہ عابد الحسینی سمیت دیگر کا مطالبہ ہے کہ ایف سی کے کرنل عمر کو برطرف کرکے سزا سنائی جائے ۔