پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر میں کل بافرمان امام خمینی یوم القدس منایا جائے گا

شیعیت نیوز: کراچی سمیت کل ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔ قبلہ اول کی آزادی‘ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر جلوس نکالے جائیں گے، جبکہ یوم القدس کے حوالہ سے مختلف مقامات پر خصوصی محافل کا اہتمام ہوگا، مساجد میں فلسطین کی آزادی ‘ مسلمانوں کے اتحاد اور دنیا بھر میں جاری مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویئے کے خلاف بھی پر امن احتجاج کیا جائے گا۔

شیعیت نیوز کے مطابق اسلام آباد،لاہور،پشاور، سکھر، حیدرآباد ،کوئٹہ سمیت پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گے۔

پاکستان میں یوم القدس کی ریلیوں کو اہتمام کرنے والی جماعت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے شیعیت نیوز کو بتایا کہ انکی جماعت کی جانب سے ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

کراچی میں تحریک آزادی القدس کےنام سے نکالی جانے والی ریلی دنیا کی تیسری بڑی ریلی شمار کی جاتی ہے، جو کل نمائش چورنگی سے شروع ہوکر تب سینٹر پر اختتام پذیر ہوگئی ۔

علاوہ ازین دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے بھی ملک بھر میں یوم القدس کی احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں، جبکہ اسلام آباد میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے ملی یکجہتی کونسل کے پلٹ فورم سے یوم القدس منانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبار ک کے آخری جمعہ کو انقلاب اسلامی ایران کے بانی رہنما امام خمینی نے یوم القدس منانے کا اعلان کیا تھااور انہوںاس دن کو منانا پر مسلمان پر واجب قرار دیتے ہوئے یوم القدس کو یوم اللہ اور یوم رسول اللہ (ص) قرار دیا۔

آج امریکا یورپ سمیت دنیا بھر میں جمعۃ الودع کو یوم القدس منایا جاتا ہے، اس دن ناصر ف مسلمان بلکہ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا انسان فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت اور بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف آواز بلند کرتا ہے۔

سیاسیات کے ماہرین امام خمینی کے اس فیصلہ کو انکی سیاسی جیت قرار دیا ہے، انکا کہناہے کہ امام خمینی یوم القدس منانے کا اعلان کرکے ناصر ف اسلامی دنیا بلکہ عالم اقوام میں مسئلہ فلسطین کو تاابد زندہ کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button