پاکستان

مجلس وحدت مسلمین نے امریکی قونصلیٹ کراچی کی ملاقات کی درخواست ٹھکرادی ،ذرائع

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماوں نے کراچی میں قائم شیطانی مرکز امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ملاقات کرنے کی پیش کش کو ٹھکرادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کراچی نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منعقد ہونے والی امریکا و سامراج مخالف ” استحکام پاکستان و امام مہدی ( عج) کانفرنس ” کے بعد ملاقات کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا جیسے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے ٹھکرادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے امریکی قونصلیٹ کی ملاقات کی پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عالم اسلام میں انتشار پھیلانے والے شیطان برز گ اور دنیا بھر سمیت پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے مرکزی محرک سے ملاقات کو اپنی توہین سمھجتے ہیں۔

شیعیت نیوز کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی قونصلیٹ نے بلاواسطہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سے رابطہ کرکے ملاقات کرنے کا وقت مانگا تھا کہ جیسے ایم ڈبلیوا یم کے رہنماوں  نے ٹھکرادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button