پاکستان

بیگانہ کی شادی میں نواز شریف دیوانہ

شیعت نیوز ؛ایک دفعہ کا ذکر ہے دہشت گردی کےخلاف ایک فرنٹ لائن اسٹیٹ ہوا کرتی تھی. جس نے بیگانی شادی میں ‘عبدللہ دیوانے’ کا کردار خوب ادا کرتے ہو ئے اپنے آقا کی دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کو اپنی سرزمین پر لڑا .نتیجتا 70 ہزار معصوم شہریوں، 6000 فوجیوں اور 100 بلین ڈالر کا نقصان اٹھایا، اس کے ساتھ ساتھ آقا کے ‘ڈو مور’ کے آئے روز کے مطالبے اور گیڈر بھبکیاں علیحدہ برداشت کیں. پھر اس فرنٹ لائن اسٹیٹ نے اپنی پارلیمان کو بائے پاس کرتے ہو ئے عرب آقاؤں کی جنگ میں ایک بار پھر بخشو بننے کا فیصلہ کیااور بعوض ریال اپنا ‘ریال شریف’ بنفس نفیس حاضرکیا. پھر یوں ہوا کہ اس فرنٹ لا ئن اسٹیٹ کے گورے اور کالے (عرب ) آقا نے ریاض میں ایک فرقہ وارانہ مجمع جمعہ کیا جسے عرب-اسلامی-امریکی اجلاس کا نام دیا گیا جس میں ‘وار آن ٹیرر’ میں تمام تر قربانیوں کے باوجود بھکشو کے لیے ‘نو لفٹ’ کا بورڈ لگا دیا گیا. بھکشو کے لیے ایک تیسرے درجے کے اہلکار کی ذمہ داری لگائی جس نے بادل نخواستہ بخشو کو ائیرپورٹ سے لیا اور لا کر ایک ہوٹل کمرے میں ڈال دیا. البتہ بخشو کے عرب آقا اپنے گورے آقا کو ائیرپورٹ سے لینے خود آنکھوں کے بل چل کر حاضر ہوئے. بخشو نے گورے اور عرب آقاؤں کو ایک چھت تلے پا کر موقع غنیمت سمجھتے ہو ئے بڑے آقا سے ملنے کی خواہش کر ڈالی . بڑے آقا کو ملاقات کے لیے راضی کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں کی تو جواب ملا کہ غلاموں کا کام آقاؤں کے مساوی بیٹھنا نہیں بلکہ صرف احکامات کی تعمیل ہوتا ہے. پھر بخشو کے گورے اور کالے آقا خوب گرجے .گورے آقا نے دہشت گردی سے متاثر قوموں کا نام لیا تو بجا ئے پاکستان کی قربانیوں کے ذکر کے بجا ئے اس کے ازلی دشمن کو دہشت گردی سے متاثر ملک قرار دیا.اس پر ستم بالا ئے ستم کہ بخشو جس تقریر کو تین دن سے رٹتا رہا ، کانفرنس میں اسے بولنےکا موقعه ہی نہیں دیا گیا. اور یوں بخشو نے یوں نوحہ کناں ہوتے ہوئے گھر کی رہ لی:

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرُو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے

متعلقہ مضامین

Back to top button