پاکستان

دبئی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرانے والے گروہ کا انکشاف

شیعیت نیوز: دبئی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے گروہ کے رکن اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر عبدالرحمان مگسی کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم فرار ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کامل عارف کے مطابق گرفتار ملزم عبدالرحمان مگسی نے انکشاف کیا ہے کہ گروپ کا سرغنہ عبدالوہاب دبئی میں موجود ہے اور وہ وہاں سے ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیتا ہے۔

ٹارگٹ کلر عبدالرحمان مگسی نے انکشاف کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا یہ انٹرنیشنل گروپ ہے جو کراچی میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹرز کے قتل میں ملوث ہے، سرغنہ عبدالوہاب ٹارگٹ کلنگ کے لیے رقم اور سہولت کاری فراہم کرتا ہے اور دبئی میں بیٹھ کر یہاں موجود ٹارگٹ کلرز کو مختلف اہداف دیتا ہے۔

ملزم نے مزید بتایا کہ سرغنہ عبدالوہاب پولیس اہلکاروں کو قتل کروانے کے بعد ٹارگٹ کلرز کو دبئی بلوالیتا تھا جس کے لیے انہیں دبئی کا ویزا بھیجتا تھا تاکہ انہیں پولیس کی گرفت میں آنے سے بچایا جاسکے۔اطلاعات ہیں کہ چھاپے میں ایک ملزم فراز علی جتوئی فرار ہوگیا،اہم دستاویزات حاصل کرلی گئیں، ٹارگٹ کلرز کے گروپ کے پاسپورٹ،ویزے اور دیگر دستاویز کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button