عراق
عراق کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کرد علاقے کے سربراہ بارزانی سے ملاقات کی ہے اور دونوں رہنماؤں نے عراق کے اتحاد اور باہمی مشاورتی تعاون پر تاکید کی ہے۔
عراقی وزیر خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابراہیم جعفری اور مسعود بارزانی نے عراقی سیاسی صورت حال اور دہشت گردوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
طرفین نے اتفاق کیا ہے کہ وفاقی حکومت اور کرد علاقے کے درمیان تعاون جاری رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کارفورسز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔