مقالہ جات

امام علی مولود کعبہ، علمائے اہل سنّت کی نگاہ میں

حاکم نیشابوری

"امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہ خانہ کعبہ میں فاطمہ بنت اسد کے بطن مبارک سے پیدا ہوئے یہ روایت تواتر کی حد تک ہے۔” ( مستدرک حاکم نیشاپوری، ج3 ص483 و کفایۃ الطالب،ص260)
حافظ گنجی شافعی:
"امیرالمومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام مکّہ معظمہ میں خانہ کعبہ کے اندر شب جمعہ 13رجب ، 30 عام الفیل کو پیدا ہوئے۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد کوئی بیت اللہ میں پیدا نہ ہوا ۔ یہ مقام و منزلت و شرف فقط حضرت علی علیہ السلام کو حاصل ہے۔” (کفایۃ الطالب ، ص407)
علامہ ابن صبّاغ مالکی:
"علی بن ابی طالب علیہ السلام شب جمعہ 13 رجب ،30 عام الفیل، 23 سال قبل از ہجرت مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے ۔حضرت علی علیہ السلام کی جلالت وبزرگی اور کرامت کی وجہ سے خداوند عالم نے اس فضیلت کوان کے لئے مخصوص کیا ہے۔” (الفصول المہمۃ ،ص30)
شاہ ولی اللہ محدّث دہلوی:
”بغیر کسی شک و شبہ کے یہ روایت متواتر ہے کہ علی بن ابی طالب علیہ السلام شب جمعہ 13 رجب ،30 عام الفیل، 23 سال قبل از ہجرت ،مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ کے اندر فاطمہ بنت اسد کے بطن مبارک سے پیدا ہوئے ۔ ان سے پہلے اور نہ ان کے بعد کوئی بھی شخص خانہ کعبہ کے اندر پیدا نہیں ہوا ۔ حضرت علی (ع) کی جلالت وبزرگی اور کرامت کی وجہ سے خداوند عالم نے اس فضیلت کوان کے لئے مخصوص کیا ہے “۔ ( ازالۃ الخلفاء، ج2 ص251)
علامہ ابن جوزی:
"جناب فاطمہ بنت اسد خانہ کعبہ کا طواف کررہی تھیں کہ وضع حمل کے آثار ظاہر ہوئے اسی وقت خانہ کعبہ کا دروازہ کھلا اورجناب فاطمہ بنت اسد کعبہ کے اندر داخل ہوگئيں ۔اسی جگہ خانہ کعبہ کے اندر حضرت علی علیہ السلام پیدا ہوئے ۔“ (تذکرۃ الخواص، ص20)
علامہ محمد مبین انصاری حنفی لکھنوی(فرنگی محلی):
"حضرت علی علیہ السلام خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے ۔ حضرت علی علیہ السلام کے علاوہ کوئی بھی اس پاک و پاکیزہ اور مقدس جگہ پر پیدا نہ ہوا ۔ خدا وند عالم نے اس فضیلت کو فقط حضرت علی (ع) ہی سے مخصوص کیا ہے اور خانہ کعبہ کو بھی اس شرف سے مشرف فرمایا ہے۔” (وسیلۃ النجاۃ، محمد مبین حنفی، ص60)
حافظ شمس الدین ذہبی:
حافظ شمس الدین ابو عبد اللہ محمد بن احمد ذہبی ” تلخیص مستدرک “ میں تحریر فرماتے ہیں: یہ خبر تواتر کی حد تک ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے۔ (تلخیص مستدرک، ج2 ص483)

متعلقہ مضامین

Back to top button