عراق
عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کا انسانیت سوزاقدام106 افراد قتل
عراق میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ عراق میں سرگرم تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے مغربی موصل میں 106 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے المکاوی کےعلاقے میں 22 خاندانوں کے 106 افراد کو اغوا کرنے کے بعد ان کے سرقلم کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش میدان جنگ میں اپنی شکست اور ناکامی کا عام شہریوں سے بدلہ لے رہا ہے۔