دنیا

سعودی عرب اور وہابیت، دہشت گردی کی اصل جڑ ہے : ہفنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب اور وہابیت دنیا میں دہشت گردی کی حقیقی حامی ہے۔اس امریکی اخبار کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی فہرست میں جن 61 دہشت گرد گروہوں کا نام ہے ان میں سے زیادہ تر وہابیوں یا سعودی عرب کے حکمرانوں کے تابع و حمایت میں ہیں۔
یہ اخبار مزید لکھتا ہے کہ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ سعودی عرب نصرہ فرنٹ اور داعش سمیت دہشت گردوں اور تکفیری گروہوں کی مالی و فوجی حمایت کرتا ہے اور بے گناہ افراد کا قتل عام کر رہا ہے۔امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنی جارحانہ پالیسیوں اور اسی طرح کھلم کھلا دہشت گردی کی حمایت کرنے والی حکومتوں کی حمایت بند کر دے۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو مکمل طور پر ختم کر دینے پر مبنی سعودی عرب کے جھوٹے دعووں کی امریکہ کی جانب سے تعریف نہیں کی جانی چاہیے اور ان ممالک کے ساتھ سختی سے برتاؤ کیا جانا چاہیے جو خفیہ طریقے سے دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button