پاکستان

وفاق نے گلگت بلستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا

شیعیت نیوز: پاکستان میں 19 سال بعد ہونے والی مردم شماری سے صرف ایک روز قبل حکومت نے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ انکشاف وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کیا۔

یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر لیا گیا ہے جب ایک روز بعد پاکستان کی مردم شماری ہونے جا رہی ہے۔

ریاض پیر زادہ نے بتایا کہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی نے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی سفارش کی جس کے بعد حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔

انہوں نے بتا یا کہ کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں آئین میں ترمیم کا بل لا یا جائے گا ۔

تاہم ریاض پیر زادہ نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ابھی اتفاق رائے نہیں ہے ، وزیراعظم اس حوالے سے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button