مشرق وسطی

بحرین میں مسلمانوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے غیر مسلم جیلرز کی بھرتی

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بحرین میں مسلمانوں پر دباؤ بڑھانے کے لئے، غیرمسلم جیلرز بھرتی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور یہ ہدایات افسران کی کوتاہی اور ان کی کام میں ناکامی، قیدیوں سے رشوت لینے اور ان کے فرار میں مدد کرنے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔بحرین کے سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد اس ملک کی وزارت داخلہ نے جیل افسران کے کام کو بڑھانے اور قیدیوں پر مزید دباؤ ڈالنے کی ہدایات جاری کر دی۔

وزارت داخلہ کی اس دستاویز کے مطابق جیل کے افسران کے کام میں اضافہ سمیت ان کی تنخواہ 40 دینار سے بڑھا کر 120 دینار کر دی ہے۔ اور ساتھ ہی غیر مسلمانوں کو بھرتی کرنے کا حکم جاری کیا ہے تا کہ مسلم قیدیوں پر دباؤ ڈالے اور ان پر رحم اور ہمدردی نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button