پاکستان

خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے واقعات علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،علامہ ناصر عباس

شیعت نیوز ;مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروواہ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین افراد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف پاک فوج کی جانب سے آپریشن ”ردالفساد”جاری اور دوسری طرف خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے، جو سیکیورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے،ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخواہ میں اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اگر ان دہشتگردانہ واقعات کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے ارد گرد میں فوری آپریشن کیا جائے، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے اطراف کے علاقوں کو پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو فعال کیا جائے، کالعدم جماعتوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔اس موقع پر اُنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروواہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

متعلقہ مضامین

Back to top button