مشرق وسطی

بحرین کے عوام انقلابی تحریک جاری رکھیں گے، نمائندہ آیت اللہ عیسی قاسم

بحرین کے سرکردہ عالم دین اور انقلابی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ایران میں نمائندے عبداللہ دقاق نے مرکزی ایران کے شہر کاشان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عبداللہ دقاق کا کہنا تھا کہ بحرین کے عوام ہر دس سال بعد شاہی حکومت کے خلاف تحریک شروع کرتے رہے لیکن آل خلیفہ حکومت ہر بار امریکہ اور برطانیہ کے تعاون سے اس تحریک کو سرکوب کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بحرین نے امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا ہے اور ان ہی حکومتوں کی حمایت سے وہ انہیں جلاوطن کرنا چاہتی ہے۔آیت اللہ عیسی قاسم کے نمائندے نے یہ بات "زور دیکر کہی کہ، بحرین کے عوام دھرنے کی شکل میں رات و دن آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا پہرہ دے رہے ہیں اور آخری دم تک ان کی حفاظت کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جون دوہزار سولہ سے دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button