پاکستان

کراچی میں دہشتگردی کا خدشہ، اہم مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ

شیعیت نیوز: شہر قائد میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے شہر کے اہم مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیںاور کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اہم اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈی جی رینجرز سندھ ،آئی جی سندھ ،جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ،ڈی آئی جی آر آر ایف اور ہیڈ کواٹر فائیو کور کو لکھے گئے مراسلہ نمبر INCH,CMC, HD/1-4/2017میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردشہر کے مختلف مقامات جن میں سندھ ہائی کورٹ،سندھ اسمبلی، ایمپریس مارکیٹ،ایم اے جناح روڈ پر واقع مارکیٹس، ایمپریس مارکیٹ اور زینب مارکیٹ ،کلفٹن دو دریا پر موجود ریسٹورنٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لیے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی ہائی الرٹ کی جائےاور تمام حساس مقامات پر غیر معمولی سیکورٹی اقدامات اور انٹیلی جنس روابط کو مضبوط بنایا جائے

0bfba9ac-cfe4-42de-9bc3-dfc789031279.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button