پاکستان

علامہ تصور جوادی پر حملہ،ذمہ دار تکفیری دہشتگرد یا حکومت؟

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیرکے سیکرئڑی جنرل علامہ سید تصو رنقوی الجوادی کو آج صبح تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے، دہشتگردوں نے انہیں اُ س وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کسی رشتہ دارے سے ملاقات کے لئے جارہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیلم ویلی کے قریب کالے رنگ کی کرولا گاڑی نے علامہ تصور الجوادی کی موٹر بائیک کو اور ٹیک کرکے روکا اور پھر کار میں سوار دہشتگردوں نے اُن پر فائرنگ کردی، علامہ تصور جوادی کے گلے میں گولی لگی جبکہ انکی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں انہیں طبعی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز اِن دونوں کی جان بچانے کی کوشیش کررہے ہیں۔

مظفرآباد: ایم دبلیو ایم کے رہنماء علامہ تصور جوادی اور انکی اہلیہ تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان دونوں معصوم و محب وطن پاکستانیوں پر حملے کا ذمہ داری کون ہے؟ آیا تکفیری دہشتگر د یا حکومت؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ علا مہ تصور حسین نقوی الجوادی کو دہشتگردوں کی جانب سے دھکمیاں ملی تھیں انہوںنے اس حوالے سے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلع کیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کیا گیا اور آج انہیں سرعام ناموس کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشیش کی ،لہذا علامہ تصور الجوادی پر حملے کے ذمہ دار جہاں پر سعودی نواز تکفیری دہشتگرد ہیں وہیں حکومت اور آزاد کشمیر کی انتظامیہ بھی اُتنی ہی ذمہ دار ہےکیونکہ انہوںنے علامہ صاحب کی درخواست پر عمل نہیں کیا اور انہیں سیکورٹی مہیا نہیں کیا۔

a3a96f47-f82a-4eeb-a1ac-806186aa3a7b.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button