یمن

سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمن شہعت نیوز۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے شہر نجران میں الہجلہ فوجی مرکز کوگائیڈد میزائل کا نشانہ بنایا۔
اس حملے میں سعودی فوج کی ایک گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔
یمنی فوج نے اسی طرح شہر جیزان کے دیگر فوجی ٹھکانوں منجملہ الکرس، الزقیلہ اور الغاویہ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
ادھر مغربی یمن کے صوبے تعز کے شہر المخا کے مشرق میں یمنی فوج کی کارروائی میں القاعدہ دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ محسن العولقی ہلاک ہو گیا۔
یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ المخا کے مشرق میں یمنی فوج اور سعودی ایجنٹوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں سعودی آلہ کار فوج کے چھے ٹینک تباہ ہو گئے جبکہ دو دیگر کو یمنی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
نہم کے علاقے میں بھی سعودی اتحاد کے دو اور ربیعہ کے علاقے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے عسیر میں الربوعہ، الحماد اور النشمہ میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر گولہ باری کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button