پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے پیچھے بھارت اور امریکہ ملوث ہیں، علامہ احمد اقبال

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاک چائینہ اکنامک کوریڈور سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کر کے ملکی تاریخ کے اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے،دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے،راہداری کے ایس عظیم منصوبے بلوچستان اور گلگت بلتستان کی محرومیاں ختم ہو جائیں گے،حکومت گلگت بلتستان اور بلوچستان جو اس میگا پروجیکٹ کے شہ رگ ہیں کو اتنی اہمیت دیں جتنے دیگر صوبوں کو دے رہی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے وحدت ہاوس میں ایم ڈبلیوایم ضلعی و صوبائی اراکین کے اہم اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں  نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے پیچھے بھارت اور امریکہ ملوث ہیں، ہمیں امریکیوں کے چنگل سے نکلنا ہوگا،امریکہ درپردہ بھارت کو پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش میں ہے،انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں مسلکی بنیاد پر تقسیم کر کے ملکی سلامتی پر وار کرنے کی سازش میں ہے لھذا ہمیں ممبر ومحراب سے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام عام کے کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا،انشااللہ ہم اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرکے ہر محاذ پر ملک دشمنوں سے مقابلہ کرینگے،جس طرح پاکستان کے حصول کے لئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی ہیں عین اسی طرح اس مملکت خداداد کو بچانے کے لئے ہم اپنے لہو کے آخری قطرے تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button